اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائرز، پاکستان اور شام کی ٹیموں میں مقابلہ آج

image

اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائرز میں پاکستان اور شام کے درمیان میچ آج 25 مارچ منگل کو سعودی عرب کے الاحساء فٹبال سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات گیارہ بجے کھیلا جائے گا۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن نے شام کے خلاف اے ایف سی ایشین کپ 2027 کوالیفائر کے پہلے اوے میچ کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا ہے۔

ممکنہ کھلاڑیوں میں گول کیپرز یوسف بٹ، ثاقب حنیف، عبدالباسط اور آدم خان، ڈیفنڈرز میں عبداللہ اقبال، عیسیٰ سلیمان، حسیب خان، جنید شاہ، مامون موسیٰ، محمد فضل، عبدالرحمان اور وقار احتشام، مڈ فیلڈرز میں عالمگیر غازی، علی عزیر، علی ظفر، محمد عمر حیات، راہس نبی، توقیر الحسن، عمیر علی اور معین احمد جبکہ فارورڈز میں فرید اللہ، ہارون حامد، عمران کیانی، میکال عبداللہ، عبدالصمد، شائق دوست اور محمد عدیل یونس شامل ہیں۔

قبل ازیں پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے اے ایف سی ایشیا کپ میں شرکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ سٹیفن کانسٹنٹائن کو دوبارہ ہیڈ کوچ تعینات کر دیا گیا ہے۔

لاہور میں پاکستان فٹبال فیڈریشن کے دفتر سے جاری کیے گئے بیان میں قومی ٹیم کے اے ایف سی ایشین کپ 2027 کوالیفائرز میں شرکت کی تصدیق بھی کی گئی تھی۔

پاکستان کی عالمی رینکنگ 198 ہے جبکہ شام کی فٹبال رینکنگ 98 ہے۔

ایشین کپ کوالیفائرز کے پاکستان کے گروپ میں دیگر ٹیموں میں شام، افغانستان اور میانمار شامل ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.