پاکستان کی خوبرو و چلبلی اداکارہ ہانیہ عامر بھارتی معروف گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کے ہمراہ بھارتی پنجابی فلم میں کام کرنے جا رہی ہیں۔
ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی فلم کا نام ’سردار جی 3‘ ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دلجیت دوسانجھ کی جانب سے اب فلم کی ریلیزنگ ڈیٹ بھی شیئر کی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دلجیت دوسانجھ نے تصدیق کی ہے کہ ان کی فلم ’سردار جی 3‘ رواں سال جون میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
رپورٹس کے مطابق یہ فلم جون کی 27 تاریخ کو ریلیز کی جائے گی۔
فلم کی کاسٹ میں ہانیہ عامر، دلجیت دوسانجھ اور نیرو باجوہ کو مرکزی کرداروں میں دیکھا جا سکے گا۔