وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ چینی کیپٹل مارکیٹ سے استفادہ کیا جائے۔
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی باؤفورم برائے ایشیا سالانہ کانفرنس 2025 میں شرکت اور چین کی اپنی معیشت اورمنڈیوں کوکھولنے کے اقدام کوسراہا۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کے تحت مواصلات، انفراسٹرکچراور بندرگاہوں کی تعمیراورخطے میں سڑک و ریلوے روابط کی تعمیرکیلئے پاکستان کےعزم کا اعادہ کیا۔
وفاقی کابینہ نے سولر صارفین پر اضافی ٹیکس کی منظوری روک دی
انہوں نے کہا کہ چین کابرآمدی شعبہ پاکستان میں انفراسٹرکچر،سستی افرادی قوت کا فائدہ اٹھا سکتاہے، پاکستان نے ماضی میں ڈالر اوریورو میں کئی بانڈزکا اجرا کیا۔
وزیرخزانہ نے آئرن برادرزقراردیتے ہوئے چین کی مستقل حمایت پرشکریہ اداکیا، وزیرخزانہ نے دورہ کے دوران چینی بینکوں کی ڈیجیٹل تبدیلی کامطالعہ کیا۔
پاکستان چین کے تجربات سے سیکھ کرڈیجیٹل حل کے ذریعے مالی شمولیت میں بہتری لاسکتا ہے، وزیرخزانہ نے زراعت، ڈرون ٹیکنالوجی اوردیگراہم شعبوں میں دوطرفہ تعاون پرروشنی ڈالی۔