جعفرایکسپریس ٹرین حادثے کے ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے پینٹنگ مقابلے کا انعقاد

image

اسلام آباد، قومی ادارہ برائے لوک و روایتی ورثہ (لوک ورثہ) نے 26 مارچ 2025 کو پاکستان میوزیم آف ایتھنالوجی ہال آف ایگزیبیشنز میں ایک پُرخلوص پینٹنگ مقابلے کا انعقاد کیا۔

اس ایونٹ کا مقصد جڑواں شہروں کے یونیورسٹی اور کالج کے طلبہ کو جعفر ایکسپریس ٹرین سانحے کے ہیروز سے اظہار یکجہتی کا موقع فراہم کرنا تھا۔

عید کی تعطیلات کے بعد اسکولوں کیلئے نئے اوقات کار جاری

یہ مقابلہ نوجوان فنکاروں کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور حادثے کے متاثرین کی ہمت اور استقامت کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا تھا، شرکاء نے اپنی فنکارانہ مہارتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا اور اپنی پینٹنگز کے ذریعے بہادری، یکجہتی اور قومی فخر جیسے موضوعات کو اجاگر کیا۔

لوک ورثہ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مظفرعلی برکی نے اپنے خطاب میں فن کے ذریعے قومی ہیروزاور ثقافتی یکجہتی کو اجاگر کرنے کی اہمیت پرروشنی ڈالی، شاندار کارکردگی دکھانے والے فاتحین کونقد انعامات اوراسناد دی گئیں تاکہ ان کی محنت اور تخلیقی صلاحیتوں کو سراہا جا سکے۔

یہ منصوبہ پاکستان کے ثقافتی ورثے کے فروغ اور جدید چیلنجز کے تخلیقی حل کے حوالے سے لوک ورثہ کے عزم کی عکاسی کرتا ہے، ادارہ نہ صرف نوجوان ٹیلنٹ کی نشوونما کیلئے کام کر رہا ہے بلکہ معاشرتی ہم آہنگی کو فروغ دینے میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

قومی ادارہ برائے لوک و روایتی ورثہ (لوک ورثہ) میں پینٹنگ مقابلے کا دوسرا مرحلہ عید کی تعطیلات کے بعد منعقد کیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.