معروف اداکارہ کی چونکا دینے والی کاسٹنگ کاؤچ ویڈیو وائرل

image

ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی تامل اداکارہ شروتی نارائنن کی چونکا دینے والی نجی کاسٹنگ کاؤچ ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔

14 منٹ کی ویڈیو میں 24 سالہ شروتی نارائنن ایک پرائیویٹ آڈیشن میں نظر آ رہی ہیں جہاں وہ تامل انڈسٹری میں اس مبینہ تاریک پہلو کے بارے میں انکشاف کر رہی ہیں، جسے کاسٹنگ کاؤچ (فلم ساز، پروڈیوسر یا ہدایتکار کی جانب سے خواتین اداکاراؤں سے غیر اخلاقی مطالبات) کہا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر زیر گردش ہے۔ مبینہ فوٹیج جس میں تامل سنیما میں کاسٹنگ کاؤچ کے طریقہ کار کو دکھایا گیا ہے، اطلاعات کے مطابق یہ ایک آڈیشن کے دوران لیک ہوگئی تھی۔

یہ ویڈیو ایکس (سابق ٹوئٹر)، انسٹا گرام اور ٹیلیگرام پر وائرل ہوئی اور تیزی سے لوگوں کی توجہ حاصل کی۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو میں مبینہ استحصال پر غم و غصے کا اظہار کیا تو دیگر نے اس کی حقیقت پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے قیاس کیا کہ یہ ڈیپ فیک ہو سکتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.