آئی ایم ایف پروگرام سے ترقی نہیں معیشت میں استحکام آتا ہے: وزیراعظم

image
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وہ دعا مانگتے ہیں کہ یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہو۔

جمعرات کو پرائم منسٹر یوتھ ہب پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ قومیں آئی ایم ایف کے پروگرام سے ترقی نہیں کرتیں بلکہ اس سے اپنی معیشت کو مضبوط کرتی ہیں، اور ملک میں استحکام آ چکا ہے۔

وزیراعظم نے اپنے دور وزارت اعلیٰ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جس زمانے میں دور دور تک اے آئی کا نام و نشان موجود نہیں تھا اس وقت بھی ہم طلبہ کو لیپ ٹاپس اور جدید گیجٹس دیے۔

ان کے مطابق ’2011 سے لے کر 2018 تک صرف میرٹ کی بنیاد پر ہونہار نوجوانوں میں چار لاکھ لیپ ٹاپس تقسیم کیے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ جہاں پاکستان کی یوتھ ملک کے لیے ایک چیلنج ہے وہیں ایک سنہرا موقع بھی ہے، اگر ان کو ماڈرن ٹیکنالوجی کی ٹریننگ دی جائے تو یہ ملک کا عظیم سرمایہ بن جائیں گے۔

ان کے مطابق ’اگر ان کو بہترین ٹریننگ دی جائے تو پاکستان دنیا کا سب سے زیادہ ترقی یافتہ ملک بن جائے گا۔‘

بلوچستان میں مسافروں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمتوزیراعظم شہباز نے بلوچستان کے علاقے کلمت میں چھ مسافروں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور واقعے پر رنج کا اظہار کیا۔

انہوں نے واقعے میں زخمی ہونے والوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی ہدایات بھی جاری کیں۔

جمعرات کو وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے شرپسند عناصر معصوم لوگوں کے خلاف بزدلانہ کارروائیاں ان کی حیوانیت کی واضح عکاسی کرتی ہیں، ان کے ملک دشمن عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.