اکستان میں سونے کی قیمتوں نے تمام ریکارڈ توڑ دیے، عوام کے لیے سونا خریدنا اب ایک دور کا خواب بنتا جا رہا ہے!
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی قیمت میں یکدم 3200 روپے کا ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 21 ہزار روپے کی نئی تاریخی بلند سطح پر پہنچ گیا۔
صرف فی تولہ ہی نہیں بلکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2743 روپے کا اضافہ ہو چکا ہے، جس کے بعد 10 گرام سونا 2 لاکھ 75 ہزار 205 روپے پر جا پہنچا۔
دنیا بھر میں بھی سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے! عالمی صرافہ بازار میں فی اونس سونا 31 ڈالرز مہنگا ہو کر 3052 ڈالرز کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا، جبکہ چاندی کی قیمت بھی 105 روپے بڑھ کر 3580 روپے تک جا پہنچی۔>