قلات اور چکوال، مسافر بسوں میں تصادم سے 10 افراد جاں بحق اور39 شدید زخمی ہوگئے۔
لیویزذرائع کے مطابق قلات، قومی شاہراہ ریج کے مقام پر دو مسافر بسوں کے تصادم میں5 افراد جاں بحق، 14 شدید زخمی ہوگئے۔
کراچی، پولیس کیمپ پر کریکر حملہ، 3 اہلکاروں سمیت ایک راہگیر زخمی
لیویزذرائع نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی ریسکیو، پولیس اور لیویز اہلکار موقع پر پہنچ گئے، تمام لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچا دیاگیا۔
ریسکیو ترجمان کے مطابق چکوال موٹروے ایم 2 کلرکہار سالٹ رینج میں مسافر بس اُلٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں 5 مسافرجاں بحق، 25 زخمی ہوگئے۔
مسافر بس راولپنڈی سے چشتیاں جا رہی تھی، مزید اموات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، بس میں پھنسے مسافروں کو نکالنے کا عمل جاری ہے۔