امریکہ قابل بھروسہ پارٹنر نہیں، پرانے دو طرفہ تعلقات ختم: کینیڈین وزیراعظم کا اعلان

image
کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنے نے کہا ہے امریکہ کے ساتھ پرانے دو طرفہ تعلقات ’ختم‘ ہو چکے ہیں۔

امریکی نیوز چینل سی این این کے مطابق انہوں نے جمعرات کو کہا کہ دونوں ممالک کے ’تعلقات تاریک‘ ہونے کے ساتھ ہی کینیڈا کو امریکہ پر اپنا انحصار کم کرنا پڑے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے ٹیرف کی دھمکیوں پر کینیڈا کے ردعمل پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے کابینہ کے اجلاس کے انعقاد کے بعد کارنے نے اوٹاوا میں صحافیوں کو بتایا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان ’بنیادی طور پر مختلف تعلقات‘ دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’ہماری معیشتوں کے گہرے انضمام اور سکیورٹی اور فوجی تعاون پر مبنی امریکہ کے ساتھ ہمارا پرانا رشتہ ختم ہو گیا ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’یہ واضح ہے کہ امریکہ اب قابل بھروسہ پارٹنر نہیں ہے۔ یہ ممکن ہے کہ جامع مذاکرات کے ذریعے ہم اعتماد کو بحال کر سکیں، لیکن پیچھے کی طرف نہیں جانا پڑے گا۔‘

کارنے نے وزیر اعظم کے طور پر اپنے پہلے بین الاقوامی سفر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’اور بھی بہت کچھ کرنے کو ہے، اور اسی لیے میں نے کینیڈا کے دوست اور اتحادیوں فرانس اور برطانیہ جانے کا انتخاب کیا جو دو دیرینہ اور قابل اعتماد شراکت دار ہیں۔‘

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ کینیڈا اور یورپی یونین کو ’بڑے پیمانے پر محصولات کا سامنا کرنا پڑے گا۔‘

اوٹاوا میں ان کا کہنا تھا کہ ’واشنگٹن کی طرف سے عائد کردہ محصولات، اگر مستقل ہیں، تو امریکہ کے ساتھ ہماری سلامتی اور تجارتی تعلقات کے لیے وسیع پیمانے پر دوبارہ مذاکرات کی ضرورت ہوگی۔‘

کنیڈین وزیراعظم نے کہا کہ ’ہمیں امریکہ پر اپنا انحصار ڈرامائی طور پر کم کرنے کی ضرورت ہوگی، ہمیں اپنے تجارتی تعلقات کو کسی اور جگہ پر لے جانے کرنے کی ضرورت ہوگی، اور ہمیں وہ کام کرنے کی ضرورت ہوگی جو پہلے ناممکن سمجھا جاتا تھا۔‘

توقع ہے کہ ٹرمپ اور کارنے آنے والے دنوں میں فون پر بات کریں گے۔

 انہوں نے یہ بھی کہا کہ وائٹ ہاؤس نے بدھ کی رات ایک کال کے حوالے سے بات کی تھی۔ اگرچہ ان کا واشنگٹن کا دورہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، لیکن یہ ممکن ہے کہ ان کی کابینہ کے ارکان یہ سفر کریں۔

 


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts