میانمار اور تھائی لینڈ میں زلزلے کے بعد تباہی تصاویر میں

image
تھائی لینڈ اور میانمار میں جمعے کو 7.7 شدت کا زلزلہ آیا جس کے نتیجے میں میانمار میں کم از کم 150 افراد ہلاک، جبکہ 700 سے زائد زخمی ہو گئے۔ اے ایف پی نے زلزلے سے ہونے والی تباہی کے مناظر محفوظ کیے ہیں۔

بینکاک میں زیر تعمیر 30 منزلہ عمارت زمین بوس ہو گئی اور تاحال تین ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر عمارت گرنے کی ویڈیو گردش کر رہی جس میں لوگ چیخ و پکار کرتے اور بھاگتے نظر آ رہے ہیں۔

زلزلے کے بعد 6.4 شدت کے آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے اور لوگ عمارتوں سے باہر آ گئے جنہیں باہر رہنے کی ہدایت کی گئی۔

سکاٹ لینڈ کے سیاح فریسر مارٹن نے کہا کہ ’اچانک عمارت ہلنے لگی اور ہر طرف چیخ و پکار تھی۔‘

امریکی جیولوجیکل سروے اور جرمنی کے جی ایف زیڈ ادارے نے کہا کہ زلزلہ کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی جس کا مرکز میانمار تھا۔

میانمار نے سب سے متاثرہ چھ علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔

 


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts