چاند رات اور عید پر سکیورٹی انتظامات ، لاہور میں بازاروں ، مارکیٹوں کی ڈرون کیمروں سے نگرانی

image

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چاند رات اور عیدالفطر پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کا حکم جاری کر دیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے چاند رات پر بازاروں میں ویمن پولیس اسکواڈ کا گشت بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بازاروں میں خواتین اور بچوں کا تحفظ ہر صورت یقینی بنا یا جائے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا زائد کرائے وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر لاہور کے 65 تجارتی مراکز پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ  بازاروں اور مارکیٹوں میں نگرانی کے لئے ڈرون کیمروں اور نائٹ ویژن دوربین کا استعمال شروع کر دیا گیا ہے۔

چاند رات پر ون ویلنگ کی روک تھام کے لئے بھی اقدامات کئے گئے ہیں ، اس حوالے سے پولیس 55 مقامات پر ناکہ بندی کرے گی ، اس کے علاوہ اے ٹی ایمز اور بینکوں کے اطراف میں 225 مقامات پر پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی لگا دی گئی ہے۔

 

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.