عید کے بعد توہین عدالت کی پٹیشن دائر کریں گے، سلمان اکرم راجہ

image

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر عید کے بعد توہین عدالت کی پٹیشن دائر کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملا تو وہ تمام باتوں سے واقف تھے۔ اور انہوں نے مجھے کہا کہ میں نے جو کیا وہ ٹھیک کیا۔

انہوں نے کہا کہ ثابت ہو گیا کہ عدالتی احکامات کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ ہم عید کے بعد توہین عدالت کی پٹیشن دائر کریں گے۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پریس کانفرنسیں نہیں بلکہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں اہم ہیں۔ میرے حوالے سے جو کچھ بھی کہا جا رہا ہے وہ غیر اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے خلاف وہ لوگ باتیں کر رہے ہیں جن کا پارٹی میں پہلے بھی کوئی عمل دخل نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ جلد فعال ہو گا، آئی جی پنجاب

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ سڑکوں پر آئیں لیکن اگر ہمیں مجبور کیا گیا تو سڑکوں پر آنا پڑے گا۔ اتحادیوں سے بھی مشاورت ہو رہی ہے۔ اور وقت کے ساتھ سب کچھ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ جو بھی مولانا فضل الرحمان کے خلاف بات کرتا ہے وہ بانی پی ٹی آئی کے مشن کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ جبکہ میں پارٹی سے کسی کو بھی نہیں نکالتا بلکہ یہ فیصلے بانی پی ٹی آئی خود کرتے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.