وزیراعظم شہباز شریف کی ترک صدر سے ٹیلیفونک گفتگو

image

وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلیفونک بات چیت کی ہے۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے صدر اردوان اور ترکیے کے عوام کو عیدالفطر کی مبارکباد دی۔

اس سال فروری میں صدر اردوان کے پاکستان کے تاریخی دورے کو یاد کرتے ہوئے وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے اسلام آباد میں ترکیہ-پاکستان اعلیٰ سطحی تزویراتی تعاون کونسل کے ساتویں اجلاس کے دوران دونوں فریقین کی طرف سے کیے گئے اہم فیصلوں پر بروقت عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

دونوں ممالک کے درمیان گہرے تاریخی تعلقات کو اُجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ بڑے فخر کی بات ہے کہ دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور دونوں ہی ممالک نے بنیادی مفاد کے مسائل پر ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔

صدر اردوان کا بھی تمام اہم امور پر پاکستان کےلیے ترکیہ کی مستقل حمایت کا اعادہ کیا۔

اعلامیے کے مطابق ترک صدر نے عیدالفطر پر نیک خواہشات کا اظہار کیا اور وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.