چیئرمین جوائنٹ چیفس اور سروسز چیفس کی قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد

image

چیئرمین جوائنٹ چیفس اور سروسز چیفس نے قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد دی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق عسکری قیادت نے کہا ہے کہ عیدالفطر رمضان کے اختتام پر اتحاد، ہمدردی اور شکر گزاری کی علامت ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جوانوں، افسروں کیلئے عید کی خوشی اپنے خاندانوں سے دور رہ کر قوم کا دفاع ہے، فوجی جوان خاندان سے دور امن، خوشحالی اور ہم آہنگی کو فروٖغ دینے کے لیے کوشاں ہیں۔

ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے

عسکری قیادت کا کہنا ہے کہ یہ دن ہمیں قومی ہیروز کی بے مثال بہادری، عزم پر غور کا موقع فراہم کرتا ہے، سپاہیوں کی قربانیوں، اہل خانہ کے غیر متزلزل تعاون کی قدر کرتے ہیں۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس اور سروسز چیفس نے اپنے بیان میں کہا کہ عید پر یکجہتی، محبت اور احترام کے جذبے کو فروغ دیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.