سیکیورٹی فورسز کا ضلع کچھی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 2 دہشتگرد ہلاک

image

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ضلع کھچی میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کر تے ہوئے فتنہ الہندوستان کے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقہ کولپور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس میں فتنہ الہندوستان کے دو بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.