وزیراعظم شہباز شریف کا بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس سے ٹیلی فونک رابطہ

image

وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں عیدالفطر کی مبارکباد دی۔

وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات بالخصوص تجارت اور سیاحت میں مثبت رفتار پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا، دونوں نے تجارتی اور سفری تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

وطن عزیز کو دہشت گردی سے پاک کرکے شہدا کا قرض اتاریں گے، محسن نقوی

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اپریل میں پاکستان کے نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ کے دورہ ڈھاکہ کے حوالے سے پر امید ہے اور ایک تجارتی وفد بھی ان کے ہمراہ ڈھاکہ جائے گا۔

وزیراعظم اور چیف ایڈوائزر بنگلادیش کے درمیان ثقافتی وفود کے تبادلے پر تبادلہ خیال ہوا، اس حوالے سے وزیراعظم نے بنگلہ دیش سے ایک ثقافتی وفد کو پاکستان کے دورے پر بھیجنے کی تجویز دی جس میں پرانے اور نئے فنکار بالخصوص لیجنڈ اداکارہ رونا لیلیٰ بھی شامل ہوں۔

وزیراعظم پاکستان نے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس کو پاکستان کے دورہ کی دعوت کا اعادہ بھی کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.