انڈین ایئر فورس کا طیارہ مشن کے دوران گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

image

انڈین ایئر فورس کا طیارہ گجرات کے علاقے میں ایک مشن کے دوران گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں ایک پائلٹ ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق واقعہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شپ گجرات کے علاقے جمنانگر کے قریب پیش آیا۔

واقعے کے فوراً بعد پولیس سپرنٹنڈنٹ پریمسکھ ڈیلو نے میڈیا کو بتایا تھا کہ جیگوار فائٹر جیٹ کے گرنے کے فوراً بعد ایک پائلٹ باہر نکلنے میں کامیاب ہو گیا جبکہ دوسر لاپتہ ہو گیا تھا، تاہم نکلنے والے پائلٹ کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق بعدازاں دوسرا پائلٹ بھی زخمی حالت میں مل گیا تھا۔

 دو سیٹر جنگی جہاز ایک گاؤں دسوادرا کے ایک کھیت میں گرا جو جمنانگر شہر سے تقریباً 12 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ جہاز کے گرتے ہی اس میں آگ لگ گئی تھی۔

واقعے کے بعد انڈین ایئر فورس کے ایکس اکاؤنٹ پر بتایا گیا کہ جہاز میں تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی تھی اور مقامی آبادی کو بچانے کے لیے اسے دور لے جایا گیا۔

بیان کے مطابق بدقسمتی سے ایک پائلٹ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ دوسرے کو ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

انڈین ایئر فورس کی جانب سے مرنے والے پائلٹ کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔

ڈیفنس فورس کو احکامات جاری کر دیے گئے ہیں کہ وہ واقعے کی تحقیقات کرے اور اس امر کا پتہ چلایا جائے کہ بنیادی طور پر کون سی چیز واقعے کی وجہ بنی۔

پچھلے مہینے سات مارچ کو بھی انڈین ایئر فورس کا ایک اور فائٹر جیگوار ہریانہ کے علاقے امبالا میں گر کر تباہ ہو گیا تھا جبکہ اس کا پائلٹ بحفاظت جہاز سے نکلنے میں کامیاب رہا تھا۔

اس کے بعد انڈین ایئر فورس کے حکام کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ جہاز نے امبالا کے ایئر فورس بیس سے اڑان بھری تھی اور تھوڑی دیر بعد اس میں تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی تھی جس کی وجہ سے گر گیا تھا۔

اس واقعے کے بعد بھی تحقیقات کے احکامات جاری کیے گئے تھے اور وجہ تلاش کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.