انڈیا: مدھیہ پردیش کے کنویں میں ایک ایک کر کے اُترنے والے 8 افراد زہریلی گیس کے باعث ہلاک

image

انڈیا کی ریاست مدھیہ پردیش میں آٹھ افراد کنویں میں زہریلی گیس کے باعث دم گھٹنے سے ہلاک ہو گئے۔

اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ واقعہ ضلع کھنڈوا میں چائے گاؤں مکھن والا کے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب گنگور کے تہوار سے قبل یہ افراد کنویں کی صفائی کے لیے اُترے تھے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر دو افراد کنویں کی صفائی کے لیے اُترے، تاہم جب انہوں نے بتایا کہ کسی زہریلی گیس کی وجہ سے انہیں سانس لینے میں مشکل پیش آرہی ہے تو دیگر افراد ان کی مدد کے لیے کنویں میں چلے گئے۔

کھنڈاوا کے کلیکٹر رِشَو گُپتا اور ایس پی منوج کمار نے بتایا کہ ایک کے بعد ایک مزدور کنویں میں اُترا اور اس طرح آٹھ افراد یکے بعد دیگرے کنویں میں گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس دوران تمام آٹھ افراد زہریلی گیس کے باعث دم گھٹنے سے ہلاک ہو گئے جن کی نعشیں کنویں سے نکال لی گئی ہیں۔

ایس پی منوج کمار کا کہنا تھا کہ کنویں میں پھنسے افراد کی جان بچانے کی ہر ممکن کوشش کی گئی، تاہم زہریلی گیس کے باعث دم گھُٹنے سے اُن کی موت واقع ہو گئی۔

پولیس نے بتایا کہ ’مرنے والے افراد میں 23 سال کے راکیش پٹیل، 25 برس کے انیل پٹیل اور 24 برس کے اجے پٹیل شامل تھے۔‘

ان کے علاوہ شرن پٹیل (عمر 35 سال)، واسُودیو پٹیل (40عمر  برس)، گجانن پٹیل (عمر 35 سال) ارجن پٹیل (عمر 35 برس) اور موہن پٹیل (عمر 53 سال) بھی اس حادثے میں ہلاک ہو گئے۔

کھنڈاوا کے کلیکٹر رِشَو گُپتا کے مطابق ’مرنے والے ہر شخص کے اہل خانہ کو چار لاکھ روپے معاوضہ ادا کیا جائے گا۔‘

 


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts