کرینہ کپور کا سیف علی خان سے بڑا شکوہ

image

بالی وڈ بیبو کرینہ کپور اور سیف علی خان کی محبت سے ان کے فینز بخوبی واقف ہیں لیکن اس سب کے باوجود کرینہ کپور کو بھی عام بیویوں کی طرح سیف سے کئی شکوے ہیں۔

ماضی میں رنبیر کپور کرینہ کپور کے ٹاک شو ’واٹ ویمن وانٹ‘ میں شریک ہوئے تھے جس دوران رنبیرنے بیٹی راہا کی پیدائش پر کام سے وقفے اور عالیہ کے ساتھ اسپتال میں ہی رہنے کا انکشاف کیا تھا۔

دوران شو رنبیر کپور نے کرینہ کو بتایا تھا کہ ’ میں نے بیٹی کی پیدائش سے 2 سے 3 ماہ پہلے ہی کام سے وقفہ لے لیا تھا حتیٰ کہ راہا کی پیدائش پر میں عالیہ کے ساتھ ایک ہفتہ اسپتال میں ہی ٹھہرا تھا‘۔

جس پر کرینہ نے فوری جواب دیتے ہوئے رنبیر کو 'خوبصورت شوہر' کا خطاب دیا تھا۔

ساتھ ہی بیبو نے اس بات کا شکوہ بھی کیا تھا کہ ’سیف بیٹوں کی پیدائش پر میرے ساتھ ایک رات بھی اسپتال میں نہیں ٹھہرے تھے‘۔

خیال رہے کہ سیف علی خان اور کرینہ کپور کی شادی 2012 میں ہوئی تھی اور دسمبر 2016 میں ان کے ہاں پہلے بیٹے تیمور علی خان کی پیدائش ہوئی تھی جوڑے کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش فروری 2021 میں ہوئی تھی۔


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.