اے سی پی پردھیومن کی موت کے بعد اب نیا اے سی پی کون ہوگا؟

image

سی آئی ڈی کے دوسرے سیزن کی حالیہ قسط میں اے سی پی پردھیومن جس کا کردار اداکار 'شیواجی ستم' نے نبھایا، ان کی موت ہوجاتی ہے اور ان کا کیس حل کرنے نئے اے سی پی ایوشمان آئے ہیں اور یہ کردار اداکار پارتھ سمتھان ادا کر رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پارتھ سمتھان ٹیلی ویژن ڈراموں میں رومانوی ہیرو کا کردار ادا کرتے ہیں جن کا کہنا ہے کہ وہ خود بھی اس شو کے بچپن سے مداح رہے ہیں۔ ایک انٹرویو میں پارتھ نے اس طرح کے یادگار اور تاریخی کردار کو سنبھالنے کی بہت بڑی ذمہ داری کا اظہار کیا۔

انہوں نے بتایا کہ جب انہیں اس کردار کی پیشکش ہوئی تو وہ اسے قبول کرنے میں ہچکچا رہے تھے تاہم، اپنے گھر والوں سے اس پر بات کرنے کے بعد انہوں نے یہ آفر قبول کرلی۔ اداکار نے کہا کہ پہلے تو ان کے گھر والے سمجھے کہ وہ مذاق کررہے ہیں لیکن بعدازاں انہوں نے یقین کرلیا، گھر والوں نے مجھ پر فخر محسوس کیا، میرا کردار بالکل نیا اور کہانی نئی ہوگی۔

پارتھ نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں اس شو کا حصہ بنا ہوں۔ واضح رہے کہ سی آئی ڈی کے پرومو میں اے سی پی پردھیومن کی موت نے مداحوں کو خاصہ دلبرداشتہ کیا ہے اور مداحوں نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے پردھیومن کے کردار کو واپس لانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.