وارنٹ اداکارہ کی جانب سے 2012 کے ایک اہم کیس میں گواہی دینے کے لیے عدالت میں پیش نہ ہونے پر جاری کیے گئے ہیں۔
یہ کیس 2012 میں ممبئی کے ایک فائیو سٹار ہوٹل میں سیف علی خان اور اقبال شرما کے درمیان ہونے والے جھگڑے سے متعلق ہے، جب سیف علی خان نے اقبال شرما کو مبینہ طور پر دھمکایا اور ان کی ناک پر مکا مارا تھا۔ اس دوران اقبال شرما نے الزام لگایا کہ سیف علی خان اور ان کے ساتھیوں نے ان کے سسر رمن پٹیل کو نشانہ بنایاتھا۔
ملائکہ اروڑہ کو گواہ کے طور پر عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہو سکیں۔ اس لیے ان کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں، جو اس سے قبل بھی جاری کیے جا چکے تھے۔ سیف علی خان اور ان کے ساتھیوں کے خلاف چارج شیٹ دائر کی جا چکی ہے، اور عدالت کی کارروائی 29 اپریل تک ملتوی کی گئی ہے