شاہ رخ خان نے ’منت‘ کیوں چھوڑا؟ وجہ سامنے آگئی

image

بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے 20 سال میں پہلی مرتبہ اہلیہ اور بچوں سمیت ’منت‘ کے نام سے مشہور اپنا گھر چھوڑا جس کے بعد سے اب تک وہ سرخیوں میں ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ شاہ رخ خان ممبئی میں دوسری جگہ منتقل ہوئے ہیں، ان کا نیا گھر ممبئی کے پوش علاقے میں موجود ’پوجا کاسا‘ اپارٹمنٹس ہیں۔ شاہ رخ خان گزشتہ دو دہائیوں سے باندرہ کے مشہور بنگلے ’منت‘ میں رہائش پذیر ہیں، لیکن مئی سے ’منت‘ کی تزئین و آرائش کا کام شروع ہونے کے باعث شاہ رخ اور ان کا خاندان عارضی طور پر ایک قریبی عمارت میں منتقل ہوگیا ہے۔

اب صحافی سدھارتھ کنن کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ نجومی گیتانجلی سکسینہ سے انٹرویو کر رہے ہیں جس میں انہوں نے ان سے ان افواہوں کے بارے میں پوچھا جس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ شاہ رخ خان دیوالیہ ہو گئے ہیں۔

اسی بارے میں بات کرتے ہوئے، نجومی نے اداکار کی تاریخ پیدائش کا تجزیہ کیا اور دعویٰ کیا کہ اداکار کو اپنے کام کا جنون ہے، ٹیرو کارڈ ریڈر نے دعویٰ کیا کہ اداکار کو درحقیقت مالی مسائل کا سامنا ہے، اور اس کی وجہ شاید اداکار قرضے میں ڈوبے ہوئے ہیں، میرے کارڈز کے مطابق مالی مسائل زیادہ ہیں اور شاہ رخ خان دیوالیہ ہوگئے ہیں۔

خاتون نجومی کے مطابق شاہ رخ خان ان مسائل سے نکلنے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور قانونی جنگ بھی لڑ رہے ہیں۔

نجومی نے دعویٰ کیا کہ یہی وقت ہے جب شاہ رخ کو وہاں سے آگے بڑھنا چاہیے جہاں ابھی اس وقت وہ ہیں، اداکار کے مستقبل کے منصوبوں اور فلموں کے بارے میں پوچھے جانے پر نجومی نے دعویٰ کیا کہ فلمیں تب ہی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی جب وہ اگست 2025ء کے بعد ریلیز ہوں گی۔


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.