اداکارہ چارواسویا نے ممبئی کیوں چھوڑا؟ ویڈیو وائرل

image

بالی وڈ دیوا سشمیتا سین کی سابقہ بھابھی اداکارہ چارو اسوپا مالی مشکلات کے باعث آن لائن کپڑے بیچنے پر مجبور ہوگئیں جن کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹیلی ویژن اداکارہ چارو اسوپا مالی مشکلات کے پیش نظر ممبئی چھوڑ کر اپنے آبائی شہر بیكانیر میں رہائش اختیار کر لی ہے اور سوشل میڈیا پر اس کی تصدیق بھی کی۔

چاروا کی حال ہی میں ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں وہ آن لائن کپڑے فروخت کررہی ہیں۔

ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور حیرانی کا بھی اظہار کیا کہ وہ سشمیتا کی بھابھی تھیں لیکن پھر بھی اب انہیں اپنا گزارا مشکل سے کرنا پڑ رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں چارو اسوپا کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بیٹی زیانا کے ساتھ ایک ماہ سے بیكانیر میں والدین کے گھر پر مقیم ہیں، ممبئی میں رہائش مہنگی ہے، جہاں ماہانہ اخراجات ایک سے ڈیڑھ لاکھ روپے تک پہنچ جاتے ہیں جس کی ادائیگی ان کے لیے ناممکن ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ شوٹنگ کے دوران بیٹی کو آیا کے ساتھ چھوڑنا ان کے لیے مشکل ہورہا تھا اس لیے وہ والدین کے گھر منتقل ہوگئیں۔

اداکارہ کے مطابق وہ آن لائن بزنس خود چلا رہی ہیں، ابتدائی دن ہیں اسی لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، سابق شوہر راجیو سین کو منتقلی سے متعلق آگاہ کر دیا ہے اور وہ بیٹی سے ملاقات کے لیے بیكانیر آ سکتے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.