غیر منصفانہ تجارتی توازن پر کوئی ملک ٹیرف سے نہیں بچے گا: امریکی صدر

image

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غیرمنصفانہ تجارتی توازن پر کوئی ملک ٹیرف سے نہیں بچے گا۔

ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ ٹیرف سےخاص طورپر چین نہیں بچےگاجو ہم سے بدترین سلوک کرتا ہے اور ایران سے متعلق فیصلہ جلد کریں گے۔

ٹرمپ نے کہا کہ موبائل فونز پرٹیرف کا اعلان جلدکریں گے لیکن اس میں تھوڑی لچک ہوگی۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ سیمی کنڈکٹر ٹیرف پرکچھ کمپنیوں کے لیےلچک ہوگی لیکن ابھی یہ واضح نہیں ہے تاہم سیمی کنڈکٹرزپر ٹیرف کی شرح کا اعلان اگلے ہفتےکریں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل چین نے امریکا سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ جوابی ٹیرف کی پالیسی کو مکمل طور پر ختم کرے۔

چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ہم امریکا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی غلطیوں کو درست کرنے کے لیے بڑا قدم اٹھائے اور جوابی ٹیرف جیسے غلط اقدامات کو مکمل طور پر ختم کرے اور باہمی احترام کے راستے پر واپس آئے۔

یاد رہے کہ بیشتر چینی مصنوعات پر امریکا کی جانب سے بدستور 145 فیصد ٹیرف عائد ہے جب کہ چین نے بھی امریکی مصنوعات کی درآمد پر 125 فیصد ٹیرف عائد کررکھا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.