خلیجی ریاستوں کے ساتھ انسداد منشیات میں تعاون بڑھانے کے لیے تیار ہیں، محسن نقوی

image
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت خلیجی ریاستوں کے ساتھ انسداد منشیات کے ہر شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے تیار ہے۔

بدھ کو اسلام آباد میں پاکستان، خلیج انسداد منشیات کانفرنس میں گلف تعاون کونسل کے ممالک سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین، عمان، کویت اور اٹلی کے انسداد منشیات ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان نے خصوصی شرکت کی۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ خلیجی ممالک کے وفود کی یہاں موجودگی ہمارے مشترکہ عزم کی مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’ہم انٹیلی جنس شیئرنگ، مشترکہ تربیت، حقیقی وقت میں رابطہ، اور فرانزک و تکنیکی اشتراک جیسے میدانوں میں اشتراک کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ خلیجی ممالک کی حمایت اور شراکت داری ہماری کامیابی کی ضمانت ہے۔‘

وزیر داخلہ نے کہا کہ تاریخی کانفرنس منشیات کی سمگلنگ کے خلاف عالمی تعاون کو مضبوط بنانے، دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور سرحد پار مشترکہ حکمت عملی ترتیب دینے کی جانب ایک اہم کاوش ہے۔

ان کے مطابق کانفرنس کا مقصد منشیات جیسے عالمی خطرے سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی روابط کو فروغ دینا ہے۔ یہ کانفرنس منشیات سے پاک دنیا اور محفوظ مستقبل کی جانب اہم پیش رفت ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان، منشیات کے خاتمے کے لیے بین الاقوامی دوستوں کے ساتھ مل کر ایک کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

تعاون کو مزید مستحکم، انٹیلی جنس کے تبادلے اور مؤثر حکمت عملی وضع کرکے منشیات کی سمگلنگ اور اس کے استعمال کو روکنا ہے۔

کانفرنس کے شرکا نے انسداد منشیات کے لیے مشترکہ حکمت عملی اور اجتماعی اقدامات پر اتفاق کیا۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.