’خرگوش کی ٹکر‘ کے باعث یونائٹیڈ ایئرلائن کے طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی

image
امریکہ کی یونائیٹڈ ایئرلائنز کے ایک طیارے کو انجن میں آگ لگنے کے باعث ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق طیارے کے انجن میں آگ ٹیک آف کے فورا بعد نظر آئی اور بظاہر اس کی وجہ رن پر ایک خرگوش بنا ہے۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن اور ایئر ٹریفک کنٹرول کی ریکارڈنگز کے مطابق فلائٹ یو اے 2325 نے ڈینور انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اڑان بھری تھی اور اس نے ایڈمنٹن جانا تھا جب اچانک اس کے انجن نے آگ پکڑ لی۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق بظاہر جہاز کے انجن میں اڑان بھرتے وقت رن وے پر دوڑتا ایک خرگوش پھنس گیا تھا جس کے باعث آگ لگی۔

نیو یارک پوسٹ نے ایئر ٹریفک کنٹرول لائیو کی آڈیو حاصل کی جس میں جہاز کا عملہ انجن میں لگنے والی آگ کے معائنے کے لیے کہہ رہا ہے جبکہ پائلٹ بتاتا ہے کہ یہ خرگوش کے ٹکرانے کی وجہ سے لگی۔

ایئرپورٹ ٹریفک کنٹرول ریڈیو پر ایک آواز کہہ رہی ہے کہ ’یونائیٹڈ 2325 ایسا لگتا ہے کہ آپ کے انجن سے کوئی چیز ٹکرائی ہے، اور اس سے شعلے نکل رہے ہیں۔‘

جہاز کے عملے کا ایک رکن جواب دیتا ہے کہ ’ہمیں لگتا ہے کہ ہم نے اپنا ایک انجن کھو دیا ہے۔‘ پائلٹ کی آواز آتی ہے کہ ’خرگوش نے انجن نمبر دو کو، یہ اسی کی وجہ سے ہوا۔‘

ایمرجنسی لینڈنگ کے بعد مسافروں میں سے ایک نے بتایا کہ انہوں نے ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی جب خرگوش انجن سے ٹکرایا۔ اس کے بعد جب جہاز نے اڑان بھری تو اس میں سے آواز آئی۔

مسافر نے بتایا کہ ’چند لمحوں میں انجن سے دھواں نکل رہا تھا اس کے پیچھے ایک بڑا آگ کا گولا تھا۔ پھر جہاز میں موجود ہر شخص گھبرانے لگا۔‘

سنہ 2023 میں 713 امریکی ہوائی اڈوں پر جنگلی حیات کے طیاروں سے ٹکرانے کے 19 ہزار سے زائد واقعات ہوئے۔ فوٹو: سکرین گریب

ایک اور مسافر نے بھی اپنا تجربہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ خوفزدہ تھا اور سوچا کہ طیارہ کریش ہونے والا ہے۔ ’میرا دل بند ہونے لگا اور میں نے صرف سوچا کہ میں جہاز کو گرتا ہوا دیکھوں گا۔‘

تقریباً 8 بجے ہوائی جہاز نے 153 مسافروں اور عملے کے چھ ارکان کو کے ساتھ ڈینور میں بحفاظت ایجرجنسی لینڈنگ کی۔ اس کے بعد مسافروں کو دوسرے طیارے میں منتقل کر کے ایڈمنٹن روانہ کر دیا گیا۔

یونائیٹڈ ایئرلائنز نے ایک بیان میں کہا کہ ’ڈینور سے ایڈمنٹن جانے والی ہماری پرواز (UA2325) جنگلی حیات کی ایک ممکنہ ٹکر کے بعد بحفاظت واپس ڈینور لینڈ کر گئی تھی۔‘

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے اعداد و شمار کے مطابق 2023 میں 713 امریکی ہوائی اڈوں پر جنگلی حیات کے طیاروں سے ٹکرانے کے تقریباً 19 ہزار 400 واقعات رپورٹ کیے گئے تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.