وزارتوں کو لات مارتے ہیں، کینالز کی مخالفت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: بلاول بھٹو زرداری

image
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دریائے سندھ پر  کینالر بنانے کا منصوبہ ہم سب کو پیاسا مروانے کا منصوبہ ہے۔ ہم اس کی مخالفت سے پیچھے ہٹنے کے لیے تیار نہیں۔‘

بلاول بھٹو زرادری نے جمعے کو حیدرآباد میں پارٹی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم سمجھتے ہیں پانی کی منصفانہ تقیسم قومی و بین الاقوامی مسئلہ ہے۔ یہ وفاق کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔‘

’جب عمران خان نے دریائے سندھ پر  چھ کینالز بنانے کی بات کی تھی ہم نے اور آپ نے اس کی مخالفت کی تھی۔‘

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ’ماضی میں بھی پانی کی منصفانہ تقسیم کی جنگ بھی شہید بے نظیر بھٹو نے لڑی تھی۔ جب انہوں نے متنازع ڈیمز کے خلاف آواز اٹھائی تھی تو ملک کے چاروں صوبوں کے جیالوں نے احتجاج کر کے یہ منصوبہ روکا۔ راجہ پرویز اشرف نے وزیر ہوتے ہوئے اس منصوبے کو دفن کر دیا تھا۔‘

’ہم نے ہمیشہ کہا کہ ہم پاکستان کھپے کہنے والے ہیں، ہماری بات سنو، ہم اس منصوبے کی مخالفت کرتے ہیں۔ ہم مخالفت اصولوں کی وجہ سے کر رہے ہیں۔ ہم مخالفت اس لیے کر رہے ہیں کہ وفاق خطرے ہیں۔‘

’عین ایسے وقت جب پورے ملک میں دہشت گردی کی آگ جل رہی ہے، آپ نے ایسا موضوع جیسا جس سے بھائی کے بھائی لڑنے کا خطرہ ہے۔ یہ ہم سب کو پیاسا مروانے کا منصوبہ ہے، اس پر پیپلز پارٹی نہ بولے تو کون بولے گا۔‘

انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمیں آپ کی وزارتیں نہیں چاہییں، ہم آپ کی وزارتوں پر لات مارتے ہیں، ہمیں عزت چاہیے۔‘

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ’شیر والے صرف عوام کو خون چوستے ہیں اور کچھ نہیں کرتے‘ (فوٹو:و یڈیو گریب)

بلاول بھٹو نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں عمر کوٹ کے ضمنی الیکشن میں یوسف تالپور صاحب کی جیت پر آپ سب کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ سندھ کے عوام ایک مرتبہ ثابت کر چکے ہیں کہ ووٹ میر کا نہ پیر کا، ووٹ صرف بے نظیر کا ہے۔

’پیپلز پارٹی کے امیدوار کے خلاف صرف 17 جماعتیں ہی اکٹھی نہیں تھیں بلکہ ن لیگ اور پی ٹی آئی والے بھی ایک پیج پر تھے۔ آپ (عوام) نے اسلام آباد والوں کو شکست دلائی اور تمام جماعتوں کو اپنے ووٹ کے ذریعے پیغام دیا ہے۔‘

بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ ن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’شیر والے صرف عوام کا خون چوستے ہیں اور کچھ نہیں کرتے، ان کا ہر منصوبہ کسان دشمن ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’میں حکومت کو خبردار کرتا ہوں کہ وہ کسی غلط فہمی میں نہ رہیں کہ میں کینالز کے معاملے پر پیچھے ہٹوں گا۔ میرے پاس کوئی فارم 47 ہے اور نہ سلیکٹڈ ہونے کا سرٹیفیکٹ۔ میرے ساتھ تو یہ عوام ہیں جو سامنے کھڑے ہیں۔ آپ اپنا منصوبہ چھوڑیں، میں اپنے عوام کو نہیں چھوڑوں گا۔‘

بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ’پی پی پی کا مطالبہ ہے کہ وفاقی حکومت فوری طور پر نہریں بنانے کا اپنا متنازع منصوبہ روکے ورنہ پیپلز پارٹی آپ کے ساتھ نہیں چل سکتی۔‘

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.