روسی میڈیا کے مطابق صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین میں ایسٹر کے موقع پر جنگ بندی کا اعلان کر دیا ہے۔ دوسری جانب یوکرین کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ’پوتن کے الفاظ پر ’بھروسہ نہیں کیا جاسکتا‘
- وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کابل دورے کے موقع پر پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ’افغان پناہ گزینوں کو عزت و احترام کے ساتھ ان کے وطن واپس بھیجا جا رہا ہے۔ دونوں ممالک نے اتفاق کیا ہے کہ اپنی سرزمین کسی بھی قسم کی دہشت گردی میں استعمال نہیں ہونے دیں گے۔‘
- وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 اور گہرائی 69 کلومیٹر تھی
- خیبرپختونخوا میں بارش، ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک ہو گئے
- انڈین وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ انھوں نے ایلون مسک کے ساتھ بات چیت کے دوران ٹیکنالوجی کے شعبے میں امریکہ کے ساتھ تعاون کرنے کی اپنے ملک کی صلاحیت پر تبادلہ خیال کیا ہے
روسی صدر کا ایسٹر کے موقع پر یوکرین کے ساتھ جنگ بندی کا اعلان