مکہ میں بغیر پرمٹ داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی

image

سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں پرمٹ کے بغیر  آج سے داخلے پر پابندی ’مکہ پرمٹ‘ کے لیے وزارت داخلہ نے ابشر اور مقیم پلیٹ فارم پر ’تصریح پورٹل‘ لانچ کیا ہے جس کے ذریعے پرمٹ جاری کرایا جاسکتا ہے۔

حج ۱۴۴۶ ھ حج کے انتظامات اور ضوابط پر عمل درآمد کا آغاز کر دیا گیا ہے ،سعودی وزارت داخلہ نے بدھ 23 اپریل سے اجازت نامے کے بغیرمملکت میں مقیم افراد کو مکہ مکرمہ میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی،اس فیصلے سے وہ افراد مستثنیٰ ہوں گے جن کے پاس مکہ مکرمہ میں کام کا اجازت نامہ ہو یا مکہ مکرمہ سے جاری شدہ اقامہ ہو اور یا حج کا باقاعدہ اجازت نامہ موجود ہو۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ جو افراد اس حکم کی خلاف ورزی کریں گے، انہیں سکیورٹی چیک پوائنٹس پر واپس بھیج دیا جائے گا جبکہ وزارت حج نے مختلف ممالک سے عمرہ ویزے پر آنے والے زائرین کو انتباہ دیا ہے کہ ویزے کی مدت ختم ہونے سے قبل اپنے ملکوں کو لوٹ جائیں،عمرہ ویزے پر آنے والوں کو حج کرنے کی قطعی اجازت نہیں۔ 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.