پہلگام حملے کے بعد انڈیا کی جانب سے اعلان کردہ اقدامات کے جواب میں اب پاکستان نے بھی انڈیا سے دو طرفہ معاہدے معطل کرنے، فضائی حدود اور سرحد بند کرنے کے علاوہ تجارت کا عمل معطل کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر اس کے حصے کا پانی روکا گیا تو اسے جنگ کی کارروئی سمجھا جائے گا۔
- پہلگام حملے کے بعد انڈین اقدامات کے جواب میں اب پاکستان نے بھی انڈیا سے دو طرفہ معاہدے معطل کرنے، فضائی حدود اور سرحد بند کرنے کے علاوہ تجارت کا عمل معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس کے حصے کا پانی روکا گیا تو اسے جنگ کی کارروائی سمجھا جائے گا۔
- پہلگام حملے کے تناظر میں وزیراعظم نریندر مودی کی سربراہی میں ہونے والے سلامتی سے متعلق کابینہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد انڈیا نے پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدے کو معطل، واہگہ بارڈر بند اور سفارتی عملہ محدود کرنے سمیت متعدد اقدامات کا اعلان کیا۔
- انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں سیاحوں پر حملے میں 26 سے زیادہ افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔
- پاکستانی دفترِ خارجہ کی جانب سے پہلگام میں سیاحوں کی ہلاکت اور دہشت گردوں کے حملے سے متعلق جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ہم مرنے والوں کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔‘
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پیغام میں کہنا تھا کہ ’کشمیر سے انتہائی پریشان کن خبر ملی۔ امریکہ مضبوطی سے دہشتگردی کے خلاف (جنگ میں) انڈیا کے ساتھ کھڑا ہے۔‘
’پانی روکنے کی کوشش کو اقدام جنگ سمجھا جائے گا‘: پاکستان کا انڈیا سے تجارت معطل، فضائی حدود اور سرحد بند کرنے کا بھی اعلان