امریکا بات چیت کے ذریعے ٹیرف معاملے کا حل تلاش کرے، چین

image

تجارتی جنگ میں نرمی چین نے ٹیرف معاملے پر امریکا کو بات چیت کے ذریعے حل تلاش کرنے کا مشورہ دے دیا۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا کو چین کے خلاف تمام یکطرفہ ٹیرف اقدامات مکمل طور پر ختم اور مساوی بات چیت کے ذریعے اختلافات کو حل کرنے کا راستہ تلاش کرنا چاہیے۔

ترجمان چینی وزارت خزانہ نے کہا کہ یکطرفہ ٹیرف میں اضافہ امریکا نے شروع کیا، اگر وہ واقعی مسئلہ حل کرنا چاہتا ہے تو بین الاقوامی برادری اور ملکی اسٹیک ہولڈرز کی بات پر دھیان دیں۔ جبکہ ترجمان چینی وزارت خارجہ نے امریکی اور چینی حکام کے درمیان روزانہ بات چیت کے بیان کی تردید کی کہا ٹیرف کے معاملے پر امریکا سے مذاکرات نہیں کیے۔

واضح رہےگزشتہ روز امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ چین پر منحصر ہے کہ ٹیرف کتنی جلدی کم ہوسکتے ہیں، اگلے دو تین ہفتوں میں چین کے لیے ٹیرف طے کریں گے، چین پر عائد ٹیرف میں کمی کا انحصار چینی قیادت کےعمل پر ہو گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.