مسلم لیگ ن کی رہنما اور پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب لاہور میں ایک ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئیں۔ حادثہ ڈیفنس فیز 5 کے علاقے میں پیش آیا جہاں ان کی گاڑی دوسری تین گاڑیوں سے ٹکرا گئی۔
ذرائع کے مطابق، مریم اورنگزیب کو حادثے میں آنکھ پر معمولی چوٹ آئی ہے۔ ان کے ساتھ گاڑی میں ان کی والدہ طاہرہ اورنگزیب بھی موجود تھیں، جو محفوظ رہیں۔
حادثہ اچانک پیش آیا اور پولیس کی طرف سے ابھی تک مکمل تفصیلات سامنے نہیں آئیں، تاہم خوش قسمتی سے کوئی بڑی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ مریم اورنگزیب کو فوری طور پر طبی امداد دی گئی اور وہ اب ٹھیک ہیں۔