آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونا 3 ہزار 300 روپے کی بڑی کمی کے بعد 3 لاکھ 48 ہزار 700 روپے پر آ گیا ہے۔ اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 833 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نیا ریٹ 2 لاکھ 98 ہزار 950 روپے مقرر ہوا ہے۔
صرف مقامی مارکیٹ ہی نہیں، بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں نرمی دیکھنے کو ملی۔ عالمی منڈی میں سونا 33 ڈالر سستا ہوکر 3305 ڈالر فی اونس پر آ گیا ہے۔