پہلگام حملہ: اشتعال انگیزی کا امکان ہے، ہم کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں، خواجہ آصف

پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ انڈیا کی جانب سے اشتعال انگیزی کا امکان ہے اور ہم کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ ادھر اقوام متحدہ نے پاکستان اور انڈیا سے ’زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ‘ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
  • پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ انڈیا کی جانب سے اشتعال انگیزی کا امکان ہے اور ہم کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔
  • یوکرین کے دارالحکومت کیئو کے میئر کا کہنا ہے کہ ماسکو کے ساتھ امن معاہدے کو یقینی بنانے کے لیے ملک کو عارضی طور پر اپنا کچھ علاقہ چھوڑنا پڑ سکتا ہے۔
  • روسی حکام نے تصدیق کی ہے کہ ماسکو میں کار بم دھماکے میں روسی فوج کے اعلیٰ عہدے پر فائز جنرل یاروسلاو موسکالک ہلاک ہو گئے ہیں۔
  • پہلگام حملے کے بعد انڈین اقدامات کے جواب میں اب پاکستان نے بھی انڈیا سے دو طرفہ معاہدے معطل کرنے، فضائی حدود اور سرحد بند کرنے کے علاوہ تجارت کا عمل معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس کے حصے کا پانی روکا گیا تو اسے جنگ کی کارروائی سمجھا جائے گا۔
  • اگر انڈیا نے پاکستان کے کسی شہر میں کوئی کارروائی کی تو اس کا ویسا ہی جواب دیا جائے گا: خواجہ آصف
  • پہلگام حملے کے تناظر میں وزیراعظم نریندر مودی کی سربراہی میں ہونے والے سلامتی سے متعلق کابینہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد انڈیا نے پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدے کو معطل، واہگہ بارڈر بند اور سفارتی عملہ محدود کرنے سمیت متعدد اقدامات کا اعلان کیا۔
  • انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں سیاحوں پر حملے میں 26 سے زیادہ افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

پہلگام حملہ: اشتعال انگیزی کا امکان ہے، ہم کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں، خواجہ آصف


News Source

مزید خبریں

BBC
مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.