وزیر اعظم کا بندرعباس دھماکے پرایرانی صدرمسعود پزشکیان سے فون پر اظہار افسوس

image

بندر عباس پورٹ دھماکے کے واقعے پر پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان کو فون پر اظہار افسوس کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایران میں بندر عباس پورٹ پر دھماکے میں 14 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جب کہ 700 سے زائد افراد زخمی ہیں، ایرانی میڈیا نے بتایا کہ بندرگاہ کے کنٹینر یارڈ میں آگ لگنے کے بعد زوردار دھماکا ہوا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے واقعے پر ایران کے صدر مسعود پزشکیان کو فون کر کے دھماکے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا، شہباز شریف نے کہا پاکستان مشکل گھڑی میں ایران کے ساتھ کھڑا ہے۔

دونوں رہنماؤں میں خطے کی موجودہ صورت حال پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیر اعظم نے پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی اشتعال انگیزیوں پر پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کیا۔ شہباز شریف نے کہا پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، پاکستان ہر طرح کی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتا ہے۔

وزیر اعظم نے پہلگام واقعے میں پاکستان کے ملوث ہونے کی سختی سے تردید کی اور کہا کہ پاکستان خود دہشت گردی کا سب سے بڑا شکار رہا ہے اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں جانوں اور اربوں ڈالر کا نقصان برداشت کر چکا ہے۔

واضح رہے کہ ایران پورٹ دھماکے میں ایک عمارت گر گئی، جس سے درجنوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا، حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، اور قانون نافد کرنے والے اداروں نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.