پاکستان پر حملہ کیا تو یہ بھارت اور مودی کی آخری جنگ ہوگی، خالصتان رہنما

image

سکھوں کی تحریک خالصتان کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر حملہ کرے گا تو یہ بھارت اور مودی کی آخری جنگ ہوگی۔

اپنے بیان میں گرپتونت سنگھ نے کہا کہ اگر بھارت پاکستان پر حملہ کرتا ہے تو یہ بھارت اور مودی کی آخری جنگ ہوگی اور پنجاب بھارتی تسلط سے آزاد ہوگا۔

انہوں ںے کہا کہ بھارتی پنجاب پاکستان کے ساتھ ریڑھ کی ہڈی بن کر کھڑا ہے، پاکستان اقوام متحدہ میں خالصتان ریفرنڈم کی تحریک ڈالے، پاک آرمی کے لئے بھارتی پنجاب میں لنگر لگائیں گے اور بھارتی فوج کا ہم مقابلہ کریں گے۔

گرپتونت سنگھ نے کہا کہ مقبوضہ بھارتی پنجاب کے کینٹ ایریا میں وال چاکنگ ہونا شروع ہوگئی ہے کہ سکھ پاکستان کے خلاف مت لڑیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.