ملک بھر میں 1 لیٹر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے کی کمی کردی گئی ہے.
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 252 روپے 63 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 256 روپے 64 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے.
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوچکا ہے.