عید الاضحٰی پر کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ اعلان ہوگیا

image

کویت کی وزراء کونسل نے عرفات اور عید الاضحیٰ کے موقع پر تعطیلات کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق کویت کی وزراء کونسل نے جمعرات 5 جون سے اتوار 8 جون 2025 تک سرکاری طور پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ چھٹیوں کے بعد پیر 9 جون کو آرام کا دن ہوگا اور منگل 10 جون کو دوبارہ کام شروع ہوگا۔

امارات فلکیات سوسائٹی کی طرف سے جاری کردہ فلکیاتی پیشن گوئیوں کے مطابق عید الاضحیٰ اسلامی کیلنڈر کے سب سے اہم تہواروں میں سے ایک 6 جون 2025 بروز جمعہ کو آنے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ اسلامی قمری کیلنڈر میں آخری مہینہ ذی الحجہ کے مہینے کے آغاز کی نشاندہی کرنے والا ہلال کا چاند 27 مئی کو نظر آنے کا امکان ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.