پاکستان اور بھارت مل کر کشیدگی کو حل کریں: امریکا کا مطالبہ

image

امریکا نے پاکستان اور بھارت سے پہلگام حملے کے بعد بڑھتی کشیدگی کا ذمہ دارانہ حل نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھارتی ہم منصب جے شنکر اور پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف سے بدھ کو بات کی تھی جس میں سیکرٹری روبیو نے دونوں ملکوں سے کہا کہ وہ ایسا ذمہ دارانہ حل نکالیں جس سے جنوب ایشیا میں طویل المدتی امن اور علاقائی استحکام برقرار رہے۔

 سیکرٹری روبیو نے کہا کہ امریکا دونوں ملکوں کی حکومتوں کے ساتھ مختلف سطح پر رابطے میں ہے۔

امریکی وزیر خارجہ کی دونوں ممالک کے رہنماوں سے ٹیلےفون پر بات کے بعد جنگ کے بادل چھٹنا شروع ہوئے ہیں تاہم بھارت کے بعض رہنماؤں کی جانب سے اشتعال انگیزی تاحال برقرار رہے۔

ایک سوال پر ترجمان محکمہ خارجہ نے کہا کہ امریکا مسلسل رابطے میں ہے، ٹرمپ انتظامیہ مسلسل رابطے برقرار رکھے ہوئے ہے اور دونوں فریقوں سے کہہ رہی ہے کہ وہ زمہ دارانہ حل نکالیں۔

محکمہ خارجہ کی ترجمان نے یہ بھی واضح کیا کہ امریکی حکومت دہشت گردی کے خلاف بھارت کے ساتھ کھڑی ہے۔

ٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ جیسا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پچھلے ہفتے وزیراعظم نریندر مودی سے کہا تھا کہ امریکا دہشت گردی کے خلاف بھارت کے ساتھ کھڑا ہے اور بھارتی وزیراعظم مودی کو امریکا کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.