جنگ جیتنے پر مادھوری لینے کی خواہش۔۔ بڑے میاں نے اپنی عمر کا بھی لحاظ نہ رکھا ! ویڈیو دیکھ کر صارفین نے کھری کھری سنا دیں

image

“پاک بھارت جنگ ہوئی تو پاکستان جیتے گا اور مادھوری میری ہوگی۔ اپنے بیٹ کو گواہ بنا رہا ہوں کہ جنگ جیتنے کے بعد مادھوری میں لے جاؤں گا“

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں باریش بزرگ کو یہ افسوس ناک اور تضحیک ناک کلمات ادا کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس میں ان کا بیٹا بھی موجود ہے۔ حضرت جن کے چہرے پر داڑھی اور ماتھے پر محراب کا نشان بھی موجود ہے، اپنی گفتگو میں خاتون کی عزت سے قاصر نظر آئے۔

جہاں اس وقت پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی صورتحال موجود ہے اور پاکستانی عوام بھارت کی گیڈر بھبکیوں کو میمز اور مذاق میں اڑاتے نظر آرہے ہیں وہیں کچھ ایسے سطحی مذاق بھی کیے جارہے ہیں جن میں دوسرے ملک کی خواتین کو مال غنیمت کے طور پر لے جانے کی بات کی جارہی ہے جو کہ نہایت ہی افسوس ناک بات ہے۔

مذکورہ ویڈیو سامنے آتے ہی بڑی تعداد میں صارفین نے بزرگ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ “چاچا اپنے گھر کا بھی سوچ لو“ جبکہ ایک صارف نے جواب دیا کہ مسلمان ہو کر آپ نے اتنی غلط بات سوچی بھی کیسے۔ آپ کو معافی مانگنی چاہیے، ایک صارف نے یہاں تک لکھا کہ “حرکتیں چیک کرو نے شررم بزرگ کی، آنکھیں ختم ہوگئیں لیکن گھٹیا پن نہ گیا

واضح رہے کہ اسلام ہر مذہب کی خواتین کی عزت کرنے کا درس دیتا ہے اور اس قسم کی نامناسب گفتگو کی سختی سے ممانعت ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.