پہلگام واقعے میں بھارت کشمیری عوام کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے، واعظ عمر فاروق

image

حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد ہونے والے واقعات سے ظاہر ہوتا ہے خمیازہ کشمیری عوام کو بھگتنا پڑے گا۔ تفصیلات کے مطابق حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ پہلگام واقعے کی مذمت کے باوجود کشمیری عوام کو ہی اس کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ الطاف لالی اور غلام رسول کی موت کو ان کے اہلخانہ نے ماورائے عدالت قتل قرار دیا۔ الطاف لالی اور غلام رسول کی موت کی غیرجانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہیے۔

حریت رہنما نے کہا کہ ہزاروں کشمیریوں کو بھارتی فورسز نے گرفتا کرلیا ہے، سیکڑوں مکانات گرائے گئے۔ کئی کشمیری خاندانوں کو بے گھر کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب کشمیری سیاح نے پہلگام واقعے پر بھارتی اینکر کا پروپیگنڈا بے نقاب کردیا، سیاح سے سوال کے جوابات پر اینکر کو منہ کی کھانی پڑی۔

تفصیلات کے مطابق پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی میڈیا کا ہندوؤں کو نشانہ بنانے کا تاثر دینے کا پروپیگنڈا ناکام ہوگیا۔

متعصب بھارتی میڈیا اینکر امیش دیوگن نے پروگرام میں پہلگام واقعہ کو ہندوؤں پر حملہ قرار دینے کی کوشش کی لیکن سیاح سے سوال کے جوابات پر اینکر کو منہ کی کھانی پڑی۔

امیش دیوگن نے سیاح سے پوچھا کیا آپ نے دیکھا کیسے حملہ آور ہندوؤں کونشانہ بنا رہے تھے؟ تو سیاح نے جواب دیا مقامی کشمیریوں نے زخمیوں،متاثرین کی محفوظ مقام پر منتقلی میں بہت مدد کی۔

سیاح کا جواب سن کر بھارتی اینکربوکھلا گیا اور گفتگو کودوبارہ ہندوؤں کو نشانہ بنانے سے جوڑنے لگا تاہم سیاح نے بھارتی اینکر کوجواب دیا کہ مقامی کشمیریوں نے اپنی جان کی پروا کیے بغیر ہمارا تحفظ کیا۔ زخمیوں کی مدد کی۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.