آج ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 300 روپے کی کمی ہوگئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے سونا مسلسل دوسری بار سستا ہوا ہے. فی تولہ سونا 2300 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 42 ہزار 200 روپے کا ہوگیا ہے۔
جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 1 ہزار 972 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 93 ہزار 381 روپے تک جا پہنچا ہے.
اسی طرح عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 23 ڈالر کم ہوکر 3 ہزار 240 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے.