پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئرلائنز کو اربوں کا نقصان

image

پاکستان کی جانب سے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود بند کرنے کے فیصلے کو 11 روز گزر چکے ہیں جس کے باعث بھارتی ایئرلائنز کو شدید مالی نقصان کا سامنا ہے۔

گزشتہ 10 روز میں 1150 سے زائد بھارتی پروازیں متاثر ہوچکی ہیں اور ایئرلائنز کو مجموعی طور پر 225 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے۔ ایئر انڈیا، انڈیگو ایئر، اسپائس جیٹ، آکاسا ایئر اور ایئر انڈیا ایکسپریس جیسی بڑی بھارتی ایئرلائنز کی پروازیں متاثر ہو رہی ہیں جنہیں پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے کے باعث متبادل اور طویل راستے اختیار کرنے پڑ رہے ہیں۔

ان روٹس میں بھارتی طیاروں کو آدھے بھارت سے ہوکر بحیرہ عرب کے ذریعے گزرنا پڑتا ہے جس سے فیول اخراجات اور دیگر آپریشنل لاگت میں دوگنا اضافہ ہو گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ نقصان ایئر انڈیا اور انڈیگو ایئر کو ہوا ہے۔انڈیگو ایئر کو تو الماتی، تاشقند سمیت وسط ایشیائی ممالک کے لیے اپنا فلائٹ آپریشن بھی معطل کرنا پڑا۔

دہلی، ممبئی، احمد آباد، امرتسر اور بنگلور سمیت کئی بڑے شہروں سے امریکا، یورپ اور برطانیہ جانے والی بھارتی پروازوں کو اب لمبے راستے اختیار کرنے پڑ رہے ہیں جس سے فلائٹ کا دورانیہ 10 گھنٹے سے بھی تجاوز کر رہا ہے۔

ایئرپورٹ چارجز، دو بار لینڈنگ، ری فیولنگ، اور یورپ میں عملے کی تبدیلی جیسے اقدامات نے بھارتی ایئرلائنز کے اخراجات کو روزانہ کی بنیاد پر کئی کروڑ روپے تک پہنچا دیا ہے، ان حالات میں بھارتی مسافر اپنی ہی ایئرلائنز پر اعتماد کھو بیٹھے ہیں اور دیگر ممالک کی ایئرلائنز کو ترجیح دے رہے ہیں۔ پروازیں منسوخ ہونے کے باعث بھارتی مسافروں کو ریفنڈز میں بھی مشکلات کا سامنا ہے جس پر سوشل میڈیا پر مودی سرکار کے خلاف شدید تنقید کی جا رہی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.