مقبوضہ کشمیر میں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعدروزمرہ کے جعلی مقابلوں اور ماورائے عدالت اموات میں اضافہ

image

 مقبوضہ کشمیر میں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد جعلی مقابلوں اور ماورائے عدالت اموات میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

حال ہی میں بھارتی فورسز نے کلگام کے علاقے میں ایک ڈرون فوٹیج جاری کی ہے، جس میں مقامی نوجوان امتیاز احمد ماگرے کو دریا میں کودتے ہوئے دکھایا گیا، بھارتی میڈیا نے اسے دہشت گرد قرار دے کر منفی پراپیگنڈا شروع کر دیا، حالانکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔

قابض بھارتی افواج کشمیر میں نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کرکے عالمی برادری کو گمراہ کر رہی ہیں اور ماضی میں بھی بھارتی میڈیا ایسی ہی جھوٹی خبریں پھیلاتا رہا ہے۔

بھارتی حکومت مسلسل عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے، اور روزمرہ کے غیر انسانی سرچ آپریشنز، رات گئے گھروں پر دھاوا بول کر کشمیریوں کو شدید خوف و ہراس میں مبتلا کر رکھا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل، ہیومن رائٹس واچ اور اقوام متحدہ سمیت متعدد عالمی ادارے ان مظالم پر تشویش کا اظہار کر چکے ہیں۔

اگست 2019 کے بعد سے اب تک 995 کشمیری بھارتی بربریت کا نشانہ بن چکے ہیں، جبکہ 2465 افراد زخمی ہوئے۔

مجموعی طور پر 96432 کشمیری شہید کیے جا چکے ہیں، صرف اپریل 2025 میں 11 کشمیریوں کو ان کے بنیادی انسانی حقوق سے محروم کیا گیا۔

مغربی میڈیا اور عالمی اداروں کی خاموشی نے بھارت کو شہہ دے رکھی ہے، جس کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل ہو چکا ہے۔

بھارتی حکومت نے کشمیریوں کے جانی اور معاشی قتل عام کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، اور ان کے سروں سے چھت کا سایہ تک چھین لیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.