حکومت کا ای چارجنگ سٹیشن سے متعلق بڑا فیصلہ

image

پنجاب حکومت نے ای چارجنگ سٹیشن کیلئے سولر پاور سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں ماس ٹرانزٹ پراجیکٹس پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، اجلاس میں ییلو لائن ماس ٹرانزٹ سسٹم کی فزیبلٹی سٹڈی رپورٹ پیش کی گئی جبکہ ایکو فرینڈلی ای ٹیکسی پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔

اجلاس کے دوران ای ٹیکسی کے فنانشل ماڈل کی اصولی منظوری دی گئی جبکہ 1100 ای ٹیکسیز سے پائلٹ پراجیکٹ کے اجراء پر اتفاق کیا گیا، ای چارجنگ سٹیشن کے لئے سولر پاور سسٹم نصب کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ سسٹم کے لئے مزید روٹس پر رپورٹ طلب کی گئی، وزیراعلیٰ مریم نواز نے عوام کی سہولت کے مطابق روٹس کا تعین کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ نے جناح ٹرمینل تا ہربنس پورہ ییلو لائن پراجیکٹ پر جلد کام شروع کرنے کا حکم دیا، اجلاس میں ای ٹیکسی پراجیکٹ سے متعلق امور کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ ای ٹیکسی سکیم میں حکومت پنجاب کی طرف سے سبسڈی بھی دی جائے گی، پٹرول پمپس کے ساتھ چارجنگ سٹیشن قائم کرنے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.