اسرائیل کا فضائی حملہ، صنعا ائیرپورٹ تباہ

image

اسرائیلی فوج نے یمنی دارالحکومت صنعا کے بین الاقوامی ائیر پورٹ پر حملے کرکے ائیرپورٹ کو مکمل طور پر ناکارہ بنانے کا دعویٰ کردیا۔

اسرائیلی فوج نے صنعا ائیرپورٹ کے علاوہ صنعا میں ایک سیمنٹ فیکٹری اور دو بجلی گھروں کو بھی نشانہ بنایا۔

اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ یمنی حوثی صنعا ائیرپورٹ کو ہتھیاروں کی ترسیل کے لیے استعمال کررہے تھے جبکہ سمینٹ فیکٹری کو زیر زمین سرنگوں اور فوجی انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لیے استعمال کیا جارہا تھا۔

اس سے قبل اسرائیلی فوج نے یمنی دارالحکومت صنعا کا بین الاقوامی ائیرپورٹ فوری خالی کرنے کی وارننگ جاری کی تھی۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اسرائیلی فوج کے ترجمان کے بیان کے ساتھ صنعا کا نقشہ بھی دیا گیا تھا جس میں ائیر پورٹ کو سرخ رنگ سے نشان زد کیا گیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.