برطانوی کا ویزے محدود کرنے پر غور، کیا پاکستانی بھی متاثر ہوں گے؟

image

برطانوی حکومت کی جانب سے بعض ممالک کے شہریوں کے ویزے محدود کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزرا کا کہنا ہے کہ ان ممالک سے کام یا تعلیمی ویزے پر آنے والے سیاسی پناہ طلب کرلیتے ہیں۔ برطانوی ہوم آفس کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس ایک لاکھ 8 ہزار افراد نے سیاسی پناہ طلب کی۔

سیاسی پناہ طلب کرنے والوں میں پاکستانیوں کی تعداد سب سے زیادہ 10 ہزار 542 تھی جبکہ دوسرے نمبر پر 2 ہزار 862 سری لنکن اور تیسرے پر 2 ہزار 841 نائجیرین شہری تھے۔رپورٹس کے مطابق گزشتہ برس برطانیہ میں ایک لاکھ 7 ہزار 480 بھارتی اور 98 ہزار 400 چینی طلبہ موجود تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مجوزہ منصوبے سے پاکستان، نائجیریا اور سری لنکا سے برطانیہ آنا مشکل ہوسکتا ہے۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ کون سے ممالک کے افراد زائد المدت قیام کرتے ہیں کیونکہ ہوم آفس نے 2020 کے بعد ایگزٹ چیک کے اعداد و شمار شائع نہیں کیے ہیں۔

ایک تھنک ٹینک یو کے ان چینجنگ یورپ کے فیلو پروفیسر جوناتھن پورٹس کا کہنا ہے کہ ویزوں پر پابندی سے پناہ کی درخواستوں پر کافی کم اثر پڑے گا۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.