پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ انڈین طیاروں نے اپنی فضائی حدود سے بہاولپور اور مریدکے کے علاوہ پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے کوٹلی، مظفرآباد اور باغ میں پانچ مقامات پر میزائل داغے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج اِن حملوں کا زمینی اور فضائی طور پر جواب دے رہی ہے۔
- انڈیا نے اپنی فضائی حدود سے پاکستان میں بہاولپور اور مریدکے کے علاوہ پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے کوٹلی، مظفرآباد اور باغ میں پانچ مقامات پر میزائل داغے: ڈی جی آئی ایس پی آر
- ’آپریشن سندور‘ کے تحت نو مقامات کو نشانہ بنایا گیا: انڈین حکومت
- پاکستانی حکام کے مطابق اب تک احمد پور شرقیہ پر حملے میں 12 شہری زخمی ہوئے ہیں جبکہ کوٹلی میں دو شہری مارے گئے ہیں
- پاکستان نے اگلے 48 گھنٹے تک اپنی فضائی حدود بند کر دی ہے
انڈیا کے پاکستان اور اس کے زیرِ انتظام کشمیر میں پانچ مقامات پر میزائل حملے: جوابی کارروائی جاری ہے، پاکستانی فوج کا اعلان