پی ایس ایل 10 کے میچز شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے، پی سی بی

image

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا دسواں ایڈیشن شیڈول کے مطابق جاری رہے گا۔

بدھ کے روز پی سی بی نے اپنی ویب سائٹ پر وضاحت کی کہ پی ایس ایل کے میچز شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے اور آج راولپنڈی میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ ہوگا۔ 

میچ کا ٹاس شام 7 بج کر 30 منٹ پر اور میچ کا باقاعدہ آغاز 8 بجے ہوگا۔ 

پی ایس ایل کے اگلے چار میچز 7 سے 10 مئی تک راولپنڈی میں شیڈول ہیں، جبکہ فائنل گروپ میچ 11 مئی کو ملتان میں کھیلا جائے گا۔ 

ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل 13 مئی کو راولپنڈی میں ہوگا، دو ایلیمنیٹر میچز 14 اور 16 مئی کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہوں گے جبکہ فائنل بھی لاہور میں ہی شیڈول ہے۔ 

پاکستان اور انڈیا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ پی ایس ایل میچز بھی متاثر ہو سکتے ہیں جس کی تردید پی سی بی نے اپنے بیان کے ذریعے کر دی ہے۔ 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.