پاک-بھارت کشیدگی، اسلام آباد کے تعلیمی ادارے 2 دن کیلئے بند

image

پاک-بھارت کشیدگی کے سبب پنجاب کے بعد اسلام آباد کے تمام تعلیمی اداروں میں بھی 2 دن کی چھٹی کا اعلان کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں چھٹی کا نوٹی فکیشن ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے جاری کر دیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کو وفاق کے تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے، تاہم تعلیمی اداروں میں امتحانات معمول کے مطابق ہوں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل محکمہ تعلیم پنجاب نے پاک بھارت کشیدگی کے سبب تمام تعلیمی اداروں میں 2 دن کی چھٹی کا اعلان کر دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ تعلیمی اداروں کی بندش کا اعلان امن و امان کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ۔

صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ تمام تعلیمی ادارے جمعے اور ہفتے کو بند رہیں گے، چھٹیوں کے احکامات تمام اسکول، کالجز اور یونیورسٹیوں کے لیے ہیں جب کہ پنجاب میں پیر 12 مئی سے تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل شروع ہوگا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.